پنجاب بھر کے33خطرناک ملزمان کے” سروں کی نئی قیمتیں “مقرر ، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے اقدامات کریں ،ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دیں گئیں

جمعرات 15 جنوری 2015 07:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)وزارت داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے 33 خطرناک ملزمان کے سروں کی نئی قیمتیں مقرر کرکے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

دو خطرناک مجرموں نعیم اور قیصر کے سروں کی قیمت 5 لاکھ سے بڑھا کر 8-8 لاکھ کردی گئی ہے اسی طرح دیگر اضلاع کے خطرناک ملزمان کی سروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :