دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام، وزیرداخلہ چوہدری نثار سے گورنرسٹیٹ بینک کی ملاقات

جمعہ 16 جنوری 2015 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف معمودوتھرانے ملاقات کی ۔جمعرات کووزیرداخلہ کے چیمبرمیں ہونے والی یہ ملاقات قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکے تسلسل کاحصہ تھی تاکہ ایسے موٴثراقدامات اختیارکئے جائیں جن سے داخلی وبیرونی وسائل سے دہشتگردی کی مالی معاونت کوروکاجاسکے ۔

(جاری ہے)

گورنرنے دہشتگردی کی مالی معاونت کے مشتبہ وسائل آیاوہ داخلی ہویابیرونی کی مانیٹرنگ کیلئے جامع منصوبہ کے تحت دیگراداروں کوہدایات جاری کرنے اورنگرانی کے عمل کیلئے ملک کے سرکردہ مالیاتی ادارے کی جانب سے مکمل تعاون اوربھرپورحمایت کی یقین دہانی کرائی ۔وزیرداخلہ نے اس موقع پرکہاکہ قومی ایکشن پلان کے تحت وزارت خزانہ اورایف آئی اے کوٹاسک بھی دیاگیاہے ،دہشتگردی کے لئے کسی بھی قسم کی مالی معاونت کے حوالے سے کہیں سے بھی مالیاتی ترسیل پرکڑی نظررکھی جائے اوراس حوالے سے داخلہ اورخزانہ کے وزراء اپناقریبی تعاون جاری رکھیں گے