ملک بھرمیں پٹرول کی شدیدقلت ، پٹرول پمپ کے باہرلمبی لمبی لائنیں لگ گئیں،پٹرول کابحران نہیں کمی ضرور ہے ،آئندہ 10روزمیں صورتحال مکمل ٹھیک ہوجائے گی،شاہدخاقان عباسی ،وزارت خزانہ نے پاکستان سٹیٹ آئل کوساڑھے 17ارب روپے جاری کردیئے،مزیدفنڈزجاری کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 16 جنوری 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)پٹرول میں قیمت کم ہونے اورملک میں پٹرولیم کی کھپت میں اضافہ سے ملک بھرمیں پٹرول کی شدیدقلت پیداہوگئی ،زیادہ کھپت کی وجہ سے پٹرول پمپ کے باہرلمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ،عوام کوپٹرول کے حصول میں شدیدمشکلات درپیش ہیں ،حکومت اب ملک میں سپلائی کوپورانہیں کرپارہی ہے ،وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ سپلائی کی صورتحال جلدبحال ہوجائے گی اورعوام کوپٹرول بارے مشکلات پرقابوپالیاجائیگا۔

ملک میں حالیہ قلت کی وجہ پٹرول کی کھپت میں اضافہ ہے اورسپلائی میں دھنداورموسم کی وجہ سے آ#نے والاتعلطل ہے ،امیدہے کہ اگلے دودن میں حالات بہترہوجائیں گے۔ادھروفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول کابحران نہیں کمی ضرور ہے ،آئندہ 10روزمیں صورتحال مکمل ٹھیک ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزاپنے ایک بیان میں شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں پٹرول کاکوئی بحران نہیں تاہم پٹرول کی کمی ضرور ہے جس کی چندوجوہات ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت کم ہونے کے باعث اس کی طلب بڑھ گئی ہے اورایک بڑی آئل ریفائنری کی 5روزسے بندش کے باعث ذخائرکم ہوئے ہیں اورپٹرول کی ایک شب منٹ میں تاخیربھی قلت کاسبب بنی ہے ،ان کاکہناتھاکہ پٹرول کی سپلائی بتدریج بہترہوگی اورآئندہ 10روزمیں صورتحال مکمل ٹھیک ہوجائے گی۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے پاکستان سٹیٹ آئل کوساڑھے 17ارب روپے جاری کردیئے جبکہ مزیدفنڈزجاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ،پی ایس اوکی جانب سے عالمی منڈی میں پٹرول کے درآمدی ارمڈنہ دے سکایہ موٴقف پیش کیاگیاکہ حکومت سمیت کئی اداروں کے ذمے پی ایس اوکے 220ارب روپے تک بقایاجات ہیں ،جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پی ایس اوکاشیڈول بری طرح متاثرہواہے جس کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول کی شدیدقلت پیداہوگئی ہے اوراس سلسلے میں وزارت خزانہ نے پی ایس اوکوساڑھے 17ارب روپے جاری کردیئے جبکہ مزیدرقم دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے وفاقی وزیرپٹرولیم کے مطابق پٹرول کی قلت کی ایک وجہ قیمتوں میں کمی سے ڈیمانڈمیں اضافہ بھی ہے

متعلقہ عنوان :