ملک میں تیل کے ذخائر نہ ہو نے سے پٹرول کا بحران پیدا ہوا ، خواجہ آصف،عالمی سطح پر پٹرول کی جو قیمتیں کم ہوئی ہیں اس سے حکومت پاکستان فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے، قومی اسمبلی میں اظہا ر خیا ل

جمعہ 16 جنوری 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی جو قیمتیں کم ہوئی ہیں اس سے حکومت پاکستان فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے‘ پٹرول کا بحران اسلئے پیدا ہوا ہے کہ ہمارے تیل کے ذخائر نہیں ہیں‘آئندہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ پہلے کی نسبت کم ہوگی‘ قومی اسمبلی کے اجلاس میں و قفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال 3500 میگاواٹ ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا نہروں کی بھل صفائی کا کام ہورہا ہے جس میں آئندہ پانچ سے چھ روز تک کام مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد مارچ کے آخر تک بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

نہروں کی بھل صفائی کے بعد بجلی کی ترسیل بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کریں گے جبکہ آئل کی قیمتیں پہلے کی نسبت کم ہوئی ہیں۔