دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ ،عدلیہ اورآزادمیڈیاایک صفحہ پرہیں ،پرویزرشید،خصوصی عدالتوں کاقیام دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عمل میں لایاگیا،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ ،عدلیہ اورآزادمیڈیاایک صفحہ پرہیں ،خصوصی عدالتوں کاقیام دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عمل میں لایاگیا۔جمعہ کے روزسانحہ پشاورکے شہداء کی یادمیں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں اور صحافیوں نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرشمعیں روشن کیں اوردہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے متحدہونے کاپیغام دہشتگردوں کودیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراطلاعات پرویزرشید بھی موجود تھے جنہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاورنے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کومتحدکردیاہے لیکن دہشتگردی کے خلاف جنگ آج سے شروع نہیں ہوئی بلکہ یہ بہت پرانی ہے اورخصوصی عدالتوں کاقیام بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عمل میں لایاگیااب دہشتگردوں کوملک میں کہیں بھی پناہ نہیں دی جائے گی اورجس شخص کوجیل میں ہوناچاہئے وہ جیل میں ضرورہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آزادمیڈیاقوم کی ترجمانی کررہاہے اورپارلیمنٹ،عدلیہ سمیت آزادمیڈیادہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پرآگیاہے اب دہشتگردوں سے قائداعظم کاچھینے ہوئے پاکستان کوواپس لاکرملک میں امن قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :