جرمنی میں اسلام مخالف ریلیوں پر حملوں کا خطرہ ہے،غیرملکی انٹیلی جنس اداروں کا انتباہ

اتوار 18 جنوری 2015 08:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں نے اسلام پسند جنگجوؤں کی جانب سے جرمنی کی نئی اسلام مخالف تحریک کی جانب سے منعقدہ ہفتہ وار ریلیوں پر ممکنہ حملوں سے متعلق گفتگو کا سراغ لگایا ہے،یہ بات ایک نیوز جریدے نے گزشتہ روز اپنے ذرائع کا حوالہ دئیے بغیر بتائی۔ڈرسپیگل میگزین نے کہا ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں نے کچھ معروف عالمی جہادیوں کے درمیان مواصلاتی رابطوں کے مواد کا سراغ لگایا ہے،تاہم اس حوالے سے کوئی خاص تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

میگزین نے اپنے اختتام ہفتہ کے ایڈیشن میں شائع ہونے والی خبر کو پیشگی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس،جو جرمن حکام کو پہنچائی گئی ہے،میں یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے خودساختہ گروپ کی جانب سے مغربی ممالک کی اسلامائزیشن کے خلاف پیٹریاٹک یورپینز(پی ای جی آئی ڈی اے) منعقد کی جانے والی ریلیوں پر ممکنہ حملوں سے متعلق بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

سپیگل نے ایک نامعلوم اعلیٰ سطحی سیکورٹی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان معلومات کو انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں۔پی ای جی آئی ڈی اے کی ریلیوں کا آغاز مشرقی شہر ڈریسڈن سے ہوا تھا،جس میں تین ماہ قبل کئی سو حامی نکلے تھے اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،جو پیر کو پیرس میں اسلام پسندو ں کی جانب سے حملے میں 17افراد کی ہلاکت کے بعد سے2500تک پہنچ چکی ہے۔متعدد دیگر شہروں میں اسی طرح کی ریلیاں دیکھی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :