یوکرائن بحران پر سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا

اتوار 18 جنوری 2015 08:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا جس میں یوکرائن میں تشدد میں اضافے پر غور و خوض کیا جائے گا ، یہ بات سفارت کاروں نے گزشتہ روز بتائی ہے۔15رکنی سلامتی کونسل کا اجلاس لتھونیا کی درخواست پر بدھ کو ہو گا ۔رواں ہفتے تشدد میں اضافہ ہوا ہے ، جمعرات کو ڈونٹسک ایئرپورٹ کے گردو نواح میں لڑائی کی وجہ سے یورپ کی سلامتی اور تعاون کی تنظیم مبصرین کو واپس جانا پڑا ۔

حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو یوکرائن کے کم ازکم چھ فوجی اور پانچ شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 18زخمی ہو گئے ۔سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے رواں ہفتے کے اوائل میں ایک بس پر راکٹ حملے ، جس میں 11شہری ہلاک ہو گئے ، کی پرزور مذمت کی ہے ، یہ مشرقی یوکرائن کے بحران ازالے کے لئے سلامتی کونسل کی طرف سے بلایا جانیوالا 27واں اجلاس ہو گا ۔

(جاری ہے)

مشرقی یوکرائن میں ماسکو نواز علیحدگی پسند کیف کی حکومت کی فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں ۔یوکرائن اور مغرب نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کی حمایت کررہا ہے لیکن ماسکو نے کسی براہ راست ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔ستمبر میں طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود 9ماہ کی لڑائی میں 4700سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :