بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل ، ترمیم کے بعد اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا،وزیر اعلیٰ سندھ

اتوار 18 جنوری 2015 08:44

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہے، ترمیم کے بعد اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا، این ایف سی ایوارڈ میں ملنے والی رقم میں کٹوتی کی جاری ہے ، زراعت کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی کی کاوشیں قابل تعریف ہے ، یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے آٹھویں کنووکیشن میں طلبہ وطالبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ کی معیشت میں زراعت مرکزی اہمیت رکھتی ہے ہماری حکومت نے زرعی ترقی اور آبادگاروں کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں اور بہتر اور اچھی زرعی اجناس سے قیمتوں میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی رہی ہے اس کے باوجود ہم پنجاب کے مقابلے میں زیادہ پیدوار حاصل کرتے رہے ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں برساتوں اور طغیانی جیسی آفتوں کے باوجود سندھ زرعی لحاظ سے بہتر رہا ہے انہوں نے کہا کہ گیس سرچارج سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے وفاق اس پر قابض ہے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو ملنے والی رقم میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے ترقیاتی کاموں میں خلل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال 2015 ء میں 50 ہزار افراد کو نوکریاں دی جائیگی سندھ کے سات مختلف اداروں میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تمام تیاریاں مکمل ہے بلدیاتی اداروں کے الیکشن سے متعلق قانون بنایاگیا ہے جس میں کچھ ترامیم کے لیے اسمبلی میں منظوری کے بعد الیکشن کرائے جائے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی کو تجویز دی کہ یونیورسٹی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اس لیے یونیورسٹی کا نام اس سے منسوب کیا جائے اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کو خسارے سے نکالنے کے لیے 25کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا، جبکہ دیسی عورتوں کی ترقی کے لئے یونیورسٹی میں شہید بے نظیر بھٹو جنید ایگری انٹرپرائزڈویلپمنٹ سینٹر کھولنے کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو وٹنری یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے بی میر بحر اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسداللہ قاضی مہران یونیورسٹی جامشوروکے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی ، صوبائی وزیر پیرامجد حسین شاہ جیلانی ڈی جی ریسرچ عطاء سومرو، مختلف اداروں کے سربراہان موجودتھے۔