فلسطینی انتظامیہ کو توڑ دیا جائے، اسرائیل

پیر 19 جنوری 2015 06:36

یر و شلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء )اسرائیلی وزیرخارجہ آوِیگدور لیبرمن نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی فوج داری عدالت سے مبینہ اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کی درخواست پر فلسطینی انتظامیہ کو توڑ دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

سخت موقف کے حامل سمجھے جانے والے ایک اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو میں لیبرمن نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں کو بین الاقوامی فوج داری عدالت کی رکنیت ملنے کے بعد عالمی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ممکنہ جنگی جرائم کی آزادانہ اور شفاف تفتیش کا آغاز کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :