دہشتگردی کاواقعہ کب اورکہاں ہوگا،کوئی گارنٹی نہیں ،ترجمان پاک فوج،سانحہ پشاورسے پاک افغان تعلقات کوایک نیارخ ملا،پاکستانی قومی دہشتگردی کے متحدہے ،کوئی اچھااوربرانہیں تمام طالبان دہشتگردہیں ،تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یکجاہیں،دنیاپاکستان کاساتھ دے،میجرجنرل عاصم باجوہ کاسی این این کوانٹرویو

منگل 20 جنوری 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،سانحہ پشاورپاک افغان تعلقات کوایک نیارخ ملاہے ،پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہے ،کوئی اچھااوربراطالبان نہیں ،آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی(سی این این )کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی شروع کردی ہے ،کوئی اچھایابرادہشتگردنہیں ،دہشتگردی کاواقعہ کب اورکہاں ہوگاکوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی ،تاہم انہوں نے کہاکہ جب تک دہشتگردی کاجڑسے خاتمہ نہیں ہوجاتاہے ،ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔

دہشتگردی کے خلاف پاکستانی موٴقف واضح ہے کہ تمام طالبان دہشتگردہیں ،ان میں کوئی اچھایابرانہیں ،پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہے ۔تمام سیاسی جماعتیں بھی اس حوالے سے یکجاہیں ،دنیادہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کاساتھ دے۔

متعلقہ عنوان :