انڈیا بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی کر رہا ہے،رانا تنویر حسین، بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے مذاکرات بے معنی ہیں ہماری مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیا ر کھڑی ہیں ہم اپنی آزادی و خود مختاری اور وطن عزیز کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے روس کے ساتھ ماضی میں ہمارے تعلقا ت سرد مہری کا شکار رہے ہیں ، اب دو نوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے جا رہے ہیں آئیڈیاز 2014ء کی دفاعی نمائش روس پاک تعلقات میں بہتری لا نے کا با عث بنی مستقبل میں دونو ں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہو نگے روس اور پاکستان ایک دوسرے کی دفاعی مصنوعات اور تجربات سے استفادہ حاصل کرینگے ، عوامی اجتما ع سے خطاب اور میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو

منگل 20 جنوری 2015 09:17

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)وفا قی وزیر دفاعی پیداوار اینڈسائنس ٹیکنا لوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ انڈیا بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی کر رہا ہے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں مسلہء کشمیر کو باربار عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بھارت سیخ پا ہے مسلہء کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے مذاکرات بے معنی ہیں ہماری مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیا ر کھڑی ہیں ہم اپنی آزادی و خود مختاری اور وطن عزیز کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے روس کے ساتھ ماضی میں ہمارے تعلقا ت سرد مہری کا شکار رہے ہیں تا ہم اب دو نوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے جا رہے ہیں آئیڈیاز 2014ء کی دفاعی نمائش روس پاک تعلقات میں بہتری لا نے کا با عث بنی مستقبل میں دونو ں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہو نگے روس اور پاکستان ایک دوسرے کی دفاعی مصنوعات اور تجربات سے استفادہ حاصل کرینگے کیونکہ دونوں ممالک کے پا س دنیا کے بہترین د فاعی ماہرین ہیں بحر ہند میں پچاس کلو میٹر سمندری حصہ پاکستان کی ملکیت ہے جس میں گیس اور تیل کے ذخائر موجود ہیں اس کا فیصلہ ما ر چ کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس سے پا کستان کو اربوں ڈالر کا فا ئدہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مومن پورہ میں لیگی رہنما ء چو دھری سکندر حیات بھٹی کی جا نب منعقدہ محفل میلاد،لیگی رہنماء چودھری ارشد ورک کی طرف سے دئیے جا نیوالے ظہرانے کے موقع پر عوامی اجتما ع سے خطاب اور میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر ارکا ن صوبا ئی اسمبلی پیر اشرف رسول ، چودھر حسان ریا ض ،نا ئب صدر (ن) لیگ کینڈا سعید احمد ضیاء صدر ڈسڑکٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن الیا س گجر ،چو دھری محمود اختر گو رایہ ، چو دھری شہباز گجر ، حا جی مظفر علی ظفر، سا بق نا ظم را نا یو سف پرویز بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں وفا قی وزیر دفاعی پیداوار اینڈسائنس ٹیکنا لوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ بھارت نے پا کستان کو کو ئی ثبوت نہیں دیئے اس لئے جا عة الدعوة پر پا بندی نہیں لگا ئی جا ئیگی اور نہ ہی حا فظ سعید کو بھارت کے حوالے کیا جا ئیگا کشمیریوں کی پوری قوم حمائیت کرتی ہے کیا پوری پر پا بندی لگا دی جائے پیر اشرف رسول ایم پی اے نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکومتی سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور ناموس رسالت  کے لئے نکا لی جا نیوالی ریلیوں کی قیادت وفاقی و صوبا ئی وزرا ء ارکا ن اسمبلی کررہے ہیں قبل ازیں را نا تنویر حسین نے این اے 131اور این اے 132کے لئے 60کروڑ سے زائد ما لیت کے ترقیاتی منصوبو ں کا بھی اعلان کیا ۔