پٹرول کی قلت کی ذمہ داری ہمیں قبول کرنی چاہئے، خواجہ آصف،گیس کی بندش کی وجہ سے تمام لوگ پٹرول پرشفٹ ہوگئے ،نیشنل ایکشن پلان پرمکمل توجہ کی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

منگل 20 جنوری 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ پٹرول کی قلت کی ذمہ داری ہمیں قبول کرنی چاہئے،گیس کی بندش کی وجہ سے تمام لوگ پٹرول پرشفٹ ہوگئے ،نیشنل ایکشن پلان پرمکمل توجہ کی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری وزارت سب سے زیادہ پی ایس اوکی ڈیفالٹرہے ،پی ایس اوکے 171ارب روپے کے واجبات دینے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ،ہمیں گیس اوربجلی کی بچت کرناہوگی ،پٹرول سستاہونے سے طلب میں اضافہ ہواہے ،مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہروں کی صفائی کی وجہ سے بجلی کامسئلہ پیداہوا،فروری میں معاملہ بہترہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں نیشنل ایکشن پلان پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ،دہشتگردی سے بچنے کیلئے ہمیں جہالت کے خلاف جہادکرناہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پرمیں جوبات کرتاہوں وزیراعظم کی مشاورت سے کرتاہوں

متعلقہ عنوان :