جہادی حملوں کی روک تھام ،اٹلی میں دسمبرکے بعد سے نو غیرملکی ملک بدر کئے گئے ،ملک بدر ہونے والوں میں تیونس کے پانچ ایک ترک ، ایک مصری ، ایک مراکن اور ایک پاکستانی باشندہ شامل،مزید ملک بدریاں متوقع

منگل 20 جنوری 2015 08:55

روم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)اطالوی وزیرداخلہ انجیلینو الفانو نے گزشتہ روز کہا ہے کہ جہادی حملوں کو روکنے کے لئے جاری کوششوں کے طور پر دسمبر کے بعد سے 9غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جبکہ مزید ملک بدریاں متوقع ہیں ۔الفانو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تیونس کے پانچ ایک ترک ، ایک مصری ، ایک مراکن اور ایک پاکستانی باشندے کو ملک بدر کیا گیا ہے اور مزید کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ملک بدری کے دیگر احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاد یا دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی یا ہمدردی رکھنے کے شبہ میں ایک سو سے زائد افراد پر قریبی نظر رکھی رکھی جارہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شدید خطرہ لاحق ہے ، جو ہمارے براعظم کے کسی بھی حصے میں رونما ہوسکتا ہے ، اس سنگین خطرے کے پیش نظر ہم نے سکیورٹی لیول بڑھا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا کام پس پردہ رہتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانا ہے لیکن میرا یقین کیا جائے کہ بلارکاوٹ دہشت گردی کیخلاف کام کیا جارہا ہے تاکہ ہماری جمہوریت و آزادی کا دفاع کیا جاسکے ۔