پیٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم ‘ وزیر پیٹرولیم اور وزیر خزانہ ہیں‘ طاہر القادری،سیکرٹری پیٹرولیم کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے ، قوم کو متحد کرنے کی بجائے دیگر معاملات میں الجھا دیا گیا ، بیان

منگل 20 جنوری 2015 08:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پیٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم ‘ وزیر پیٹرولیم اور وزیر خزانہ ہیں‘ سیکرٹری پیٹرولیم کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ قوم کو متحد کرنے کی بجائے دیگر معاملات میں الجھا دیا گیا ہے اور قوم کو گیس ‘ بجلی اور پیٹرول کے بحران میں الجھا دیا گیا ہے۔

آج خواتین ہاتھ میں بوتلیں پکڑے پمپس پر کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرول بحران کی ذمہ داری قبول اور اپنی نااہلی کا عتراف کرنے والے اپنی سزا تجویز کریں بحران کے ذمہ دار وزیراعظم‘ وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم ہیں لی کن سیکرٹری پیٹرولیم کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم انقلاب کیلئے نکلتی تو آج پیٹرول کا بحران نہ ہوتا۔