پٹرول بحران پراوگراکاآئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کاآغاز،لائسنس منسوخی کیلئے شوکازنوٹس جاری

بدھ 21 جنوری 2015 06:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)پٹرول بحران پراوگراکاآئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کاآغاز،لائسنس منسوخی کیلئے شوکازنوٹس جاری ،ملک میں گزشتہ آٹھ دنوں سے پٹرول بحران کے بعداوگراکے حکام بھی جاگ گئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے مقدارسے کم تیل درآمدکرنے اورمطلوبہ سٹاک نہ رکھنے پرجواب دہی طلب کرلی گئی ہے ،اس سلسلے میں اوگراکے حکا م نے تیل مارکیٹنگ کرنے والی گیارہ کمپنیوں کوشوکازنوٹس جاری کردیئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق تیل کامقررہ سٹاک نہ رکھے اوربحران کی ذمہ دارکمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے