دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کرچکے انشاء اللہ دہشتگردی کی جڑیں ملک سے ختم کردینگے،نواز شریف، معصوم شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، پوری قوم شہداء کے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ وزیراعظم کا سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے چہلم کے موقع پر پیغام

بدھ 21 جنوری 2015 06:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں اور انشاء اللہ دہشتگردی کی جڑیں ملک سے ختم کردینگے ، ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے چہلم کے موقع پر ان کے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہید بچوں کے والدین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم ان معصوم شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ وزیراعظم نے شہید بچوں کے والدین سے کہا ہے کہ پوری قوم آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شہداء سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ہر فیصلہ کرنے سے پہلے شہید بچوں کے چہرے اپنی آنکھوں کے سامنے لاتاہوں اور کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو شہیدوں کے خون سے غداری کے مترادف ہو ۔

متعلقہ عنوان :