مسلم شدت پسندوں کے خلاف جرمن پولیس کے چھاپے، کوئی بھی گرفتار ی نہیں ہوئی ،جن مکانوں کی تلاشی لی گئی، وہاں کے مکین کسی مجرمانہ غفلت کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں، پولیس

بدھ 21 جنوری 2015 06:22

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن اور دوسرے کئی مقامات پر انسدادِ دہشت گردی کے تناظر میں چھاپے مارے ہیں۔ دوسری طرف سکیورٹی خطرات کے پیش نظر اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کو گزشتہ روز ڈریسڈن میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔ یہ چھاپے گزشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے ان دو افراد کے خلاف شہادتیں حاصل کرنے کے لیے مارے گئے، جن پر الزام ہے کہ وہ شام میں مسلم عسکریت پسندوں کی پرتشدد کارروائیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان افراد پر جہادی سرگرمیوں کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کا بھی الزام ہے۔پولیس کے مطابق منگل 20 جنوری کو مارے جانے والے ان چھاپوں کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان میشایل گاسن کے مطابق دو سو پولیس اہلکاروں نے کْل تیرہ مکانوں پر چھاپے مارے۔ پولیس ترجمان نے اس کارروائی کا مقصد جمعے کے روز برلن کے نواح سے گرفتار کیے جانے والے دو افراد کے ساتھ رابطوں کے تناظر میں ان کے خلاف مزید شہادتیں اکھٹی کرنا بتایا ہے۔میشایل گاسن نے کہا کہ منگل کے روز جن تیرہ مکانوں کی تلاشی لی گئی، وہاں کے مکین کسی مجرمانہ غفلت کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :