گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی ڈرون کی پروازیں شام کیساتھ طے پانیوالے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے‘ اقوام متحدہ

بدھ 21 جنوری 2015 06:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گولان پہاڑیوں پر ڈرون کی پروازیں شام اور اسرائیل کے درمیان طے پائے گئے 1974ء کے سیز فائر معاملہ کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون کے نائب ترجمان فرحان الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیل کی جانب سے آنیوالے ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام 1974ء میں شام کیساتھ طے پانیوالے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہون نے کہا کہ اسرائیل کو ایسے اشتعال انگیزی کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :