ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت اپنے خطرناک عزائم ظاہر کررہا ہے،سرتاج عزیز ، بھارت پاکستان کی توجہ آپریشن ضرب عضب سے ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان کی کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، داعش کی وجہ سے کئی ممالک میں سکیورٹی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،سیمینار سے خطاب

جمعرات 22 جنوری 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت اپنے خطرناک عزائم ظاہر کررہا ہے۔ بھارت پاکستان کی توجہ آپریشن ضرب عضب سے ہٹانا چاہتا ہے۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ داعش کی وجہ سے کئی ممالک میں سکیورٹی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور دہشت گردی ک کئی ممالک میں خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ایشیا علاقائی تبدیلی سے گزر رہا ہے اہداف کے حصول سے پیچھے رہنے سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ بھارت نے کیا اور بحالی کا فیصلہ بھی بھارت ہی کو کرنا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت سے بہتر تعلقات کے بغیر خطے میں قائم نہیں ہوسکتا افغانستان مین امن پاکستان کے مفاد میں ہے پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرین گے افغانستان کے پر امن مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ عالمی امداد جاری رہے سرتاج عزیز نے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ بھارت کے خطرناک عزائم کو ظاہر کرتی ہے بھارت ایل او سی پر فائرنگ کرکے پاکستان کی وجہ آپریشن ضرب عضب سے ہٹانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی تبدیلی نہیں ہوگی پاکستان کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔