بھوجاائیرلائن حادثے کی 78صفحات پرمشتمل تحقیقاتی رپورٹ2سال8ماہ بعدجاری ،حادثے کاذمہ دارپائلٹ کوقراردیاگیا

جمعرات 22 جنوری 2015 09:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)سول ایوی ایشن نے بھوجاائیرلائن حادثے کی 78صفحات پرمشتمل تحقیقاتی رپورٹ2سال8ماہ بعدجاری کردی ،حادثے کاذمہ دارپائلٹ کوقراردیاگیا،12اپریل2012ء کوکراچی سے اسلام آباداانے والے بھوجاائیرلائن کے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کی چاربنیادی وجوہات ہیں ،خراب موسم میں طیارے کی رفتاراونچائی،انجن کی قوت اورنیچے آنے کی شرح غیرمتوازن تھی ،لینڈنگ کے دوران پائلٹ نے درست فیصلے نہیں کئے اورطیارے کاعملہ خودکارنظام کوچلانے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس حادثے میں 127افرادجاں بحق ہوئے تھے ،حادثے کے تین سال بعدجاری ہونے والی رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ طیارے کے فرٹ آفیسرنے باربارخراب موسم کی نشاندہی کی ۔لیکن پائلٹ نے پروازکی روانگی کے ایک گھنٹہ بعدخراب موسم کی اطلاع دی اورلینڈنگ پربضدرہا