برازیل کے مشہور سرفر کو پولیس اہلکار نے ہلاک کر دیا، سالہ رِکارڈو ڈس سینٹوس کو ایک پولیس اہلکار اور ایک دوسرے شخص سے تکرار کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، اپنے دفاعی میں یہ قدم اٹھایا، پولیس کا بیان

جمعرات 22 جنوری 2015 09:00

فلوریانو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء )برازیل میں پولیس اہلکار نے ملک کے مشہور سرفر کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔24 سالہ رِکارڈو ڈس سینٹوس کو ایک پولیس اہلکار اور ایک دوسرے شخص سے تکرار کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔پولیس اہلکار اس وقت اپنی ڈیوٹی پر نہیں تھا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اپنے دفاعی میں یہ قدم اٹھایا۔

رِکارڈو ڈس سینٹوس کو زخمی حالت میں ہپستال منتقل کیا گیا اور وہاں ان کے چار آپریشن کیے گئے لیکن جانبر نہیں ہو سکے۔رِکارڈو ڈس سینٹوس کو سال 2012 میں اس وقت مقبولیت ملی جب انھوں نے 11 بار سرفنگ کے عالمی چیمپیئن کو شکست دی۔برازیل کے جنوبی شہر فلوریانوپولس میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں کہ پولیس اہلکار نے رِکارڈو ڈس سینٹوس پر حملہ کیوں کیا۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد کے مطابق رِکارڈو ڈس سینٹوس نے اپنے گھر کے باہر ساحل سمندر پر جب دونوں افراد کو اونچی آواز میں موسیقی سننے اور منشیات استعمال کرتے دیکھا تو انھیں وہاں سے جانے کا کہا۔ایک اور اطلاع کے مطابق رِکارڈو ڈس سینٹوس کو اس وقت گولی مار گئی جب وہ ان افراد سے اپنے مکان کی حدود میں گاڑی کھڑی کرنے پر بات کر رہے تھے۔پولیس افسر پر ابھی الزام عائد نہیں کیا گیا اور ان کا کہنا ہیکہ اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :