پوری قوم نے دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔مہتاب احمد عباسی ، قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے گورنر کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 06:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)گور نر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ پوری قوم نے دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جمعرات کو قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد عباسی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک،کور کمانڈر لیفٹننت جنرل ہدایت الرحمان ،چیف سیکرٹری آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ناصر درانی اور آئی جی ایف سی نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کا جائزہ لیا گیا،گورنر مہتاب عباسی نے اس موقع پر کہا کہ عوام نے دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ کردیا،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کیساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :