قومی کرکٹ ٹیم35گھنٹے کی طویل مسافت کے بعد نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ پہنچ گئی،ہیڈ کوچ وقاریونس نے برسبین میں ٹیم کوجوائن کیا، ایک دن کے آرام کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاری کا آغاز آج سے ہوگا

جمعہ 23 جنوری 2015 05:18

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم طویل سفرکے بعد نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں ڈیرے ڈال دیئے ، پاکستان ٹیم 35 گھنٹے کے طویل اورتھکادینے والے سفرکے بعد اپنی منزل کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، ہیڈ کوچ وقاریونس نے برسبین میں ٹیم کوجوائن کیا، جس کے بعد ٹیم براستہ آکلینڈ کرائسٹ چرچ پہنچی، طویل سفرکے باعث کرکٹر آرام کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزکی تیاری کا آغاز آج سے کیا جائے گا، گرین شرٹس نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچزسے قبل پچیس اورستائیس جنوری کودوسائیڈ میچزکھیلیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز31 جنوری ا اور 3 فروری کوکھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے 4فروری کوسڈنی پہنچے گی جہاں وہ بنگلہ دیش اورانگلینڈ کیخلاف دووارم اپ میچزبھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :