ٹیم میں فرنٹ لائن باؤلر بن کر واپس آنا چاہتا ہو ں، سعید اجمل ،جب تک مکمل اور موثر باؤلر نہیں بن جاتا باؤلنگ نہیں کرونگا،کیرم اور سیم بال پر بہت محنت کی ہے امید ہے ایکشن کلیئر آئے گا بولنگ ایکشن کی وجہ سے ہی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، لندن میں ایک ماہ تک سارا سارا دن باؤلنگ کی پریکٹس کی ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 جنوری 2015 05:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء) آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے جب تک مکمل اور موثر باؤلر نہیں بن جاتا باؤلنگ نہیں کرونگا ، ٹیم میں فرنٹ لائن باؤلر بن کر واپس آنا چاہتا ہو ں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آف اسپنر نے کہا کہ چنائی میں آفیشل بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر ہونے کی پوری امید ہے انہوں نے کہا کہ باؤلنگ ایکشن میں 5مختلف ڈلیوریزکا ٹیسٹ دونگا اور اگر کوئی ایک ڈلیوری بھی ناکام ہوئی تو اس ورائٹی پر پابندی لگے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کیرم اور سیم بال پر بہت محنت کی ہے امید ہے ایکشن کلیئر آئے گا بولنگ ایکشن کی وجہ سے ہی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک ماہ تک سارا سارا دن باؤلنگ کی پریکٹس کی ہے