باراک اوباماآج تین روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے،دہلی کی سیکیورٹی سخت،اوباما ائیرفورس وَن آج پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے نئی دہلی ائیرپورٹ پر اترے گا ، ناشتہ کرنے کے بعد امریکی صدر وسطی دہلی میں واقع راشٹر پتی بھون جائیں گے ، مہاتما گاندھی کی یادگار کا دورہ، نریندر مودی سے ملاقات اور ریاستی ڈنرآج امریکی صدر کی مصروفیات ہونگی

اتوار 25 جنوری 2015 05:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء )امریکی صدر باراک اوباماآج ( اتوار ) کو تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں ، وہ بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ، صدر کی آمد پر دلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اوباما ائیرفورس وَن آج (اتوار )کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے نئی دہلی ائیرپورٹ پر اترے گا ، ناشتہ کرنے کے بعد امریکی صدر باراک اوباما وسطی دہلی میں واقع راشٹر پتی بھون جائیں گے ، مہاتما گاندھی کی یادگار کا دورہ، نریندر مودی سے ملاقات اور ریاستی ڈنرآج امریکی صدر کی مصروفیات ہونگی۔

صدر کی آمد کے موقع پر ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت میں پندرہ ہزار سیکورٹی کیمرے نصب ہیں۔ صدر اوباما کی سیکورٹی ٹیم پہلے ہی دہلی میں پہنچ چکی ہے جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صدر اوباما کی بم پروف کار دی بیسٹ بھی دہلی میں ہے ، یوم جمہوریہ کے موقع پر چار سو کلومیٹر کا علاقہ نو فلائی زون قرار دے دیا گیا۔

امریکا میں فوجی رینک کے انتہائی خطرناک چوبیس سراغ رساں کتے بھی دہلی کے فائیو سٹار ہوٹل میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں اور یہ کتے بھی دہلی کے فائیو سٹار ہوٹل میں ہی قیام کریں گے ہوٹل کے تمام 438 کمرے باراک اوبامہ کی سیکورٹی پر ماموراہلکاروں کے لئے بک کئے گئے ہیں کئی سٹرکوں پر عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ گلیوں کو بھی ریت کی بوریوں سے بھر دیا گیا ہے یا د رہے اس سے قبل صدر جارج بش نے بھی دورہ بھارت کے موقع پر اسی فائیو سٹار ہوٹل کا انتخاب کیا تھا دوسر ی جانب بھارتی میڈ یا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ بھا رت مختصر ہو نیکا امکان ہے ان کے 27 جنوری کو تاج محل کا دورہ بھی مختصر ہونے کا امکا ن ظاہر کے جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :