گوانتا نا موبے کا سابق عمر قادر امریکہ میں سزا کیخلاف کینیڈا میں ضمانت کی اپیل دائر کریگا

اتوار 25 جنوری 2015 04:58

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء)گوانتانامو کے سابق قیدی عمرقادر امریکہ میں اسے جنگی جرائم پر دی جانے والی سزا کیخلاف کینیڈا میں ضمانت کی اپیل دائر کرے گا،یہ بات اس کے وکیل نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔نیتھن وٹلنگ کا کہنا ہے کہ قادر کو کینیڈین جیل سے باہر نکالنے کیلئے درخواست ضمانت کی سماعت24,25مارچ کو رکھی گئی ہے،وہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل عام سمیت مختلف جنگی جرائم پر دی جانے والی 8سال کی سزا کا بقیہ حصہ کینیڈا میں گزار رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کمیشن جس نے قادر کو سزا سنائی تھی،اس کے کیس کی سماعت کا اختیار نہیں رکھتااور لہٰذا اس کی سزائیں ناجائز ہیں۔قادر کو ستمبر2012ء میں کینیڈا کے حوالے کیا گیا تھا،جب اس نے افغانستان میں بطور نوجوان اپنی گرفتاری کے بعد گوانتاناموبے کیوبا میں امریکی فوجی جیل میں 10سال کی سزا کاٹی تھی،اسے 2010ء میں ایک فوجی سماعت کے بعد آٹھ سال کی سزا سنائی گئی تھی،جس کے دوران اس نے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ،اقدام قتل،سازش،دہشتگردی کی مدد کیلئے سامان مہیا کرنے اور جاسوسی کے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :