نصیر آباد ،چھتر میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زور داردھماکہ پانچ افراد جاں بحق، 2شدیدزخمی

منگل 27 جنوری 2015 07:58

ڈیرہ مراد جمالی/جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)نصیر آباد کے علاقے چھتر میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زور داردھماکہ پانچ افراد جا ں بحق ، 2شدیدزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سے چھتر جانے والی پک اپ ڈاٹسن سونواہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا نے زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں یار محمد شاہ ،محمدصلاح قربان علی شاہ محمد ابراہیم شاہ اور سیٹھ لعل چند جبکہ صالح محمد ہسپتال میں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاواقعہ کے بعد پولیس اورایف سی نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا جہاں سے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمی کومزیدعلاج کیلئے لاڑکانہ منتقل کردیاگیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔