امریکہ کوپاک بھارت تعلقات میں بہتری و کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہئے،گورنر پنجاب، اوباما کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا سفارتی ناکامی ہے، چوہدری محمد سرور

بدھ 28 جنوری 2015 09:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)لاہور میوزیم آڈیٹوریم میں پاکستان استحکام تحریک کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات میں گول میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے عالمی اتحادی امریکہ کوپاک بھارت تعلقات میں بہتری و کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

تاہم اوباما کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں ، ایسے میں بھارت کی جانب سے کشیدگی جنگ کو متاثر کر سکتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے جو مسلمان حکمرانوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔