وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی امور ڈویژن کا اجلاس،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے 2015ء کیلئے1.5بلین اور1.68بلین امریکی ڈالر مختص کردئیے گئے،،پاکستان میں توانائی کے منصوبوں متاثرین کی بحالی اور عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

بدھ 28 جنوری 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی امورہ ڈویژن کا اجلاس،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی جانب یس 2015ء کیلئے1.5بلین اور1.68بلین امریکی ڈالر مختص کردئیے۔وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی امور ڈویژن کا اجلاس ہوا،پاکستان میں توانائی کے منصوبوں متاثرین کی بحالی اور عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے مالی سال2015ء کیلئے1.5بلین ڈالر اور1.68بلین ڈالر مختص کردئیے گئے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس پاکستان میں عالمی مالیاتی اداروں ورلڈ بینک،ایشےئن ڈیویلپمنٹ بینک،یو ایس ایڈ،جیکا،ڈی ایف آئی ڈی اور اٹلی کی حکومت اور دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے اور بے گھر ہونے والے قبائلیوں کی بحالی کیلئے فراہم کردہ امداد کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر گزشتہ ڈونر کانفرنس کے اہداف پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان اور بے گھر قبائلیوں کی بحالی کیلئے ورلڈ عالمی بینک اور ایشےئن ڈیویلپمنٹ بینک سمیت دیگر ممالک کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سال2015ء کیلئے1.5بلین اور1.68بلین ڈالر فراہم کرے گا جو پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت مختلف منصوبوں میں استعمال ہونگے،اس موقع پر وزیرخزانہ کو کرم تنگی ڈیم سے متعلق بھی خصوصی بریفنگ دی گئی جو ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا،اس موقع پر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سمیت مختلف ڈونر ممالک کی جانب سے فراہم کی جانے والی گرانٹس سے چلنے والے منصوبوں کی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :