پی ٹی آئی کے کار کن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،پرویز خٹک،حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر کامیابی سے قدم بڑھا رہی ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا
جمعرات 29 جنوری 2015 08:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ مئی کے آغاز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور محکموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں ہماری حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر کامیابی سے قدم بڑھا رہی ہے بلدیاتی انتخابات بھی ہم اکھٹے لڑیں گے ہم نے نئے بلدیاتی نظام میں تمام وسائل اور اختیارات کے علاوہ صوبے کے تیس فیصد ترقیاتی فنڈز بھی بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دیئے ہیں جس کے تحت ہر ضلع کو ترقیاتی مقاصد کیلئے 40 کروڑ روپے تک اضافی وسائل مہیا ہونگے جنکے شفاف استعمال سے گلی محلہ کی سطح پر انقلابی تبدیلیوں کا آغاز ہوگااب وویلج کونسل کا ممبر صوبائی اسمبلی کے ایم پی اے سے بھی زیادہ طاقتور ہوگا مخالفین ہماری حکومت کو ناکام کہتے نہیں تھکتے مگر درحقیقت وہ کامیاب اُس سیاستدان اور حکمران کو سمجھتے ہیں جو سب سے زیادہ لوٹ مار کرے وہ تحصیل خال دیر پائیں سے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کے وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے ضلعی صدر فخرالزمان، تحصیل صدر یوسف عدیل اور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صوبائی صدراخوانزادہ حسین احمد کی معیت میں ان سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور تنظیمی اُمور کے علاوہ علاقے کے لوگوں کو درپیش بعض مسائل و مشکلات سے انہیں آگاہ کیا متعلقہ انتظامی حکام کے علاوہ پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل خالد مسعود بھی موجود تھے اس مو قع پر تحصیل خال سے اے این پی کے صدر اور گزشتہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار اخوانزادہ اشفاق الرحیم نے اپنے قبیلے اور حامیوں کے 1500 افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ وہ عمران خان کے تبدیلی کے وژن اور صوبے میں میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے جراتمندانہ اقدامات سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور اسکے عوامی ایجنڈے اور اہداف کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پرویز خٹک نے کہا کہ قومی سیاست کا مستقبل پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے اور مقام شکر ہے کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کونسی حقیقی تبدیلی کیلئے انہوں نے اپنا ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں دیا ہے مگر بڑے بڑے سیاستدان تبدیلی کے مفہوم سے نابلد ہیں کیونکہ انکے دل و دماغ پر ذاتی مفادات کی چربی چڑھ چکی ہے ہم نظام کی تبدیلی اور محکموں کو عوام کی حقیقی خدمت کا پابند بناکر سکھ کا سانس لیں گے انہوں نے وفد سے سوال کیا کہ پولیس اور دیگر محکموں میں کچھ تبدیلی نظر آئی ہے تو سب نے ہاتھ اُٹھا کر یک زبان جواب دیا کہ بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے اور مزید بہتری بھی واضح ہے وزیراعلیٰ نے ضلع کے سکولوں میں طلباء و طالبات کی مقررہ شرح کیمطابق اساتذہ کی ریشنلاائزیشن میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر یہ عمل مکمل کیا جائے جس میں ناکامی پر متعلقہ ای ڈی او کو فی الفور فارغ کیا جائے کیونکہ ہمارے دور میں کام چوری اور قانون کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں اب سکول کی بنیاد پر استاد بھرتی ہونگے جبکہ تبادلوں پر مکمل پابندی ہے دنیا میں اساتذہ کے تبادلوں کا کوئی تصور نہیں اور اسی وجہ سے وہاں تعلیم اور ترقی کا معیار اونچا ہے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں چار دیواری اور دیگر ناکافی سہولیات کیلئے تین ارب روپے جاری کئے جارہے ہیں جبکہ تعمیر سکول پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے ہمارے تمام مدارس میں یکساں نظام تعلیم سے آئندہ عشرے میں تعلیمی انقلابی بپا ہوگا ہم نے فنی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی ہے اور اب آزاد ادارے ٹیوٹا کی بدولت بچوں کو وہی تربیت ملے گی جس کی مارکیٹ میں مانگ ہو خلیجی ممالک میں محنت کش پختونوں کی بڑی مانگ ہے مگر ہمارے لوگ ہنر نہ ہونے کی وجہ سے مار کھا جاتے ہیں ہم نے معدنیات اور جنگلات کے وسائل سے سائنسی بنیادوں پر استفادے کیلئے نئی پالیسیاں متعارف کردی ہیں جن پر عمل درآمد سے ہمارے وسائل میں گراں قدر اضافہ ہوگا اب کاربن پلس پالیسی کے تحت جنگلات میں کٹائی کے بغیر مالکان اور حکومت کو کئی گنا زیادہ آمدن ہوگی ہر درخت کی کٹائی پر پانچ نئے درخت اُگانا ہونگے عمران خان کی بلین ٹری سونامی سکیم کے تحت ایک ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے اور یہ کام محکمہ جنگلات کے حوالے کرنے کی بجائے نجی نرسریوں کے حوالے کیا جائے گا جس کی گوگل پر نگرانی ہوگی وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے تبدیلی کے پروگرام کی بدولت پولیس، تعلیم وصحت سمیت تمام شعبوں اور محکموں میں امیر اور غریب کو یکساں عزت اور سہولت ملے گی جبکہ گروہی و سیاسی امتیازات و مفادات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھال کر قوم کی تقدیر بدل دینگے اور ایسا کارکنوں کی محنت اور قربانیوں سے ہو گا جس کیلئے ہم سب کو پوری طرح کمر بستہ ہونا ہو گا ہم نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سر نیچا نہیں ہونے دیا اور ہمارے ڈیڑھ سالہ دور حکومت کے بعد کارکن فخر سے عوام کے سامنے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے کرپشن کا گند صاف کرکے شفافیت اور لوٹ مار کی بجائے عوام کی ہر جگہ قدر ومنزلت کا عمل شروع کردیا ہے اب انہیں محکموں سے مایوسی کی بجائے سہولیات ملیں گی سکول وہسپتال میں ویرانی کی بجائے عملہ 24 گھنٹے حاضر و چوکس ملے گا اب ڈویژنل ہسپتال میں علاج کی وہی سہولیات ہونگی جو پشاور میں ہیں جبکہ ضلعی ہسپتال کو بھی خودمختاری دی جارہی ہے جہاں علاج اور ادویات بھی دستیاب ہونگی پرویز خٹک نے دورہ دیر کی دعوت قبول کی جبکہ خال کو سب ڈویژن کا درجہ دینے، زکوة میں مزید شفافیت، بوائز ڈگری کالج، سکولوں کا درجہ بڑھانے، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے اور دیگر مطالبات کا ہمدردانہ جائزہ لینے کا یقین دلاتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 29 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
ورلڈ کپ 2015: ایسے باؤلرز کو مخالفین پر لرزہ طاری کرسکتے ہیں ، گرین شرٹس کا محور لیفٹ آرم محمد عرفان ہیں ، محمد عرفان ، ڈیل اسٹین ، مورنے مورکل ، مچل جانسن ، ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی ، لسنتھ ملنگا ، جیمز ... مزید
-
ویلنگٹن میں حارث سہیل فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی کے کمرے میں منتقل
-
ڈومیسٹک لیگ ”بگ بیش“کا ٹائٹل پرتھ اسکارچرز نے جیت لیا، آخری اوور میں بریٹ لی کی 2 وکٹوں نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا لیکن سڈنی سکسرز کو نہ جیتا سکے، ہینریکس نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی یاسر عرفات ... مزید
-
وزیراعلیٰ کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کا 4گھنٹے طویل دورہ ، صوبائی سکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت،ویڈیو لنک سے افسران سے خطاب،پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر ویجلنس کمیٹیوں کے قیام کی منظوری، اے ... مزید
-
کراچی کے علاقے شاہ لطیف نواب ٹاوٴن میں مبینہ مقابلے میں 5دہشتگرد ہلاک
-
خورشید شاہ کا پی پی دورکا سی ڈی اے میں 80 ارب کی کرپشن کا مقدمہ نیب کو بھیجنے کا حکم ، سی ڈی اے کرپشن کا گڑھ ہے‘ اس کیلئے علیحدہ نیب ہونی چاہیے‘خورشید شاہ ، پی اے سی کے اجلاس میں بھاری کرپشن کا انکشاف
-
سپریم کورٹ کی توہین؟ وزیراعظم نے جوائنٹ وینچر کی دوبارہ اجازت سی ڈی اے کو دینے کا فیصلہ کر لیا
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر میں آکسیجن شارٹس کیفیز کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت
-
پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ کے میئر اور(ن) لیگ کے محمد یونس ڈپٹی میئر منتخب،میٹروپولیٹن کارپوریشن میں میئراور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے پولنگ کے عمل میں 84 منتخب کونسلروں نے حصہ لیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف دائر درخواست میں ایڈووکیٹ عبدالرحمن ایس علوی کو فریق بننے کی اجازت دے دی، درخواست گزار نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے زائد ... مزید
-
بااثر دہشت گردکی سزائے موت پر وفاقی حکومت دباؤ کا شکار ، نواز شریف حکومت نے اس بااثر دہشت گرد کی پھانسی کی سزا کو روکوانے کے دباؤ کے آگے شکست تسلیم کر لی،قانون کے تحت صدر اگر ایک مرتبہ معافی کی اپیل ... مزید
-
بے نظیر قتل کیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسین فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پی ٹی آئی کے کار کن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،پرویز خٹک،حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر کامیابی سے قدم بڑھا رہی ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کے دوسرے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت، مالیت 250ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ،یہ ذخائر چینیوٹ سے8کلومیٹر دور دریافت ہوئے
-
مارچ میں ایل این جی کی درامد شروع ،ملک کا کوئی سی این جی سٹیشن بند نہیں رہے گا،وزیرپٹرولیم،ایل این جی کی درامد توانائی بحران کے خاتمہ کی ابتداء ہے،غیاث پراچہ
-
کے الیکٹرک کے ساتھ 650 میگاواٹ بجلی فراہمی کے پرانے معاہدے پر عمل نہیں ہوگا‘عابد شیر علی ، وفاق نے کراچی کی 650 میگاوٹ بجلی سپلائی بند کی تو حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوگی‘ ترجمان الیکٹرک
-
مشرف پر حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے اخلاق روسی کی لاش اسلام آباد منتقلی کے معاملہ پر انکوائری کے بعد ایس ایچ او مارگلہ غلام باقر کو معطل کردیا گیا
-
حکام کی ملی بھگت، فیصل آباد میں گدھوں کے بعدمردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت ،شہریوں کے احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ ، 21من گوشت ضبط
-
لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی گاڑی پر میزائل حملہ،15 اسرائیلی فوجی ہلاک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب شہروں میں ہائی الرٹ جاری ... مزید
-
نریندر مودی اپنے ملک سے مذہبی منافرت ختم کریں‘ اوبامہ کا مودی کو پیغام
-
فوٹو گرافی گناہ، بالخصوص خواتین کیلئے شرمناک عمل ہے، انڈونیشین عالم
-
ابوظہبی میں نسوار بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ، 3000 کلوگرام نسوار اور مشینیں قبضے میں لے لی گئیں
-
مشل اوباما کی سعودی عرب میں ’ننگے سر‘ آمد نے تہلکہ مچا دیا
-
امریکا میں سنگ دل ماں نے 3 بچوں کے گلے کاٹ دیئے
-
ترکمانستان ، صرف سفید کاریں درآمد کی جائیں،کسٹم حکام
-
شمالی کور ین رہنما کم جونگ اْن روس جانے پر رضا مند، رواں برس دوسری جنگ عظیم کی یاد میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کریں گے،کم جونگ اْن نے سنہ 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کیا
-
اْردن کی طرف سے جہادی خاتون کی مشروط رہائی کی پیشکش
-
ترقی کے دعوے بے نقاب، بھارت کا ایک گاوٴں جہاں پہلا فریج پہنچنے پر جشن
-
میانمار کی فوج کا بچوں کی بھرتیاں روکنے کے عزم کا اعادہ ، گزشتہ دنوں 42بچے رہا کئے گئے ، رپورٹ
-
ترکی: گستاخانہ خاکوں کیخلاف عدالتی حکم پر فیس بک متحرک،ترک عدالت کے احکامات کے بعد فیس بک کی انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے بنائے ... مزید
-
سپریم کورٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور،اٹارنی جنرل آف پاکستان‘ چاروں ایڈووکیٹ جنرلز اور اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری، 12 فروری ... مزید
-
بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں،وزیر اعظم نوازشریف،دونوں ممالک ملکر جنوبی ایشیاء میں امن و تعمیر ترقی اورعوام کی بہتری کے لئے کام کر سکتے ہیں،وزیر اعظم کا پاکستانی ہا ئی کمشنر عبد ... مزید
-
پٹرولیم بحران کا ذمہ دار میں خود ہوں،استعفیٰ لینا وزیراعظم کا اختیار ہے،وزیر پٹرولیم،بحران کا پہلے سے اندازہ لگانا ممکن نہ تھا، وزیرپٹرولیم پر ایم کیو ایم کی تنقیدپر کمیٹی میں ہنگامہ، ارکان نے ... مزید
-
وزیر اعظم، وزیر داخلہ کا ایم کیوایم کے کارکن کے قتل کا نوٹس، کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا، نواز شریف
-
فرانس میں نبی کریم ﷺ کیخلاف گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے علماء مشائخ کنونشن میں قرارداد مذمت منظور، فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج کیاجائے وزیراعظم پاکستان فوری او آئی ... مزید
-
وزیراعظم کی خواجہ محمد آصف کو صرف وزارت پانی وبجلی پر توجہ دینے کی ہدایت،وزارت دفاع کے معاملات عملی طور پر جنرل عبدالقادر بلوچ کے حوالے کر دیئے گئے،عابد شیر علی کو بھی وفاقی وزیر بنانے کا اصولی فیصلہ،بعض ... مزید
-
آرمی چیف نے شاہ عبداللہ کی وفات کو عالمی سانحہ قرار دے دیا،جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سعودی سفارت خانے آمد،قائم مقام سعودی سفیر سے شاہ عبد اللہ کی وفات پر تعزیت کی ،شاہ عبد اللہ پاکستان ... مزید
-
حکومت نے مارچ میں20ہزار ٹن یومیہ پٹرول برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شاہد خاقان عباسی، جنوری کے ڈیمانڈ کے مقابلے میں 5ہزار ٹن زیادہ ہے،فروری میں پٹرول کا بحران نہیں ہوگا،حکومت منصوبہ بندی مکمل کرچکی ... مزید
-
طالبان کیخلاف کارروائی میں تاخیر کے ذمہ دار جنرل کیانی ہیں‘ پرویز مشرف،جنرل کیانی کی ہچکچاہٹ کے باعث ملکی سکیورٹی کو درپیش چیلنجز ناقابل تسخیر بن چکے ہیں‘ موجودہ حکومت ناکام ہے‘ میرے خلاف عدالتی ... مزید
-
قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس،قائم علی شاہ بکتر بند گاڑیوں کے سکینڈل میں ملوث،چیئرمین کمیٹی نے آئی جی سندھ اور ہوم سیکرٹری سندھ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا،بھارت پلوٹونیئم ہتھیاروں ... مزید
-
این اے 122 ،عمران خان کا لوکل کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار ،لوکل کمیشن کے سربراہ کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکردی،کمیشن نے حکم کی مکمل تعمیل نہیں کی،دھاندلی کے حوالے سے ریکارڈ کو رپورٹ ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا ڈرون حملہ، چھ افراد ہلاک،شوال میں ایک گھر پر امریکی ڈرون طیاروں نے دو میزائل داغے ، گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا
-
نیشنل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس‘ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ لانے اور جسٹس (ر) ریاض احمد کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر کرنے کی سفارش
-
جاپان پورٹ قاسم میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور لاہور میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے منصوبوں کیلئے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا،معاہدے پر دستخط،جاپان اور پاکستان کے مابین مختلف ... مزید
-
”یوٹرن کے بادشاہ نے ایک اور یوٹرن لے لیا“پرویز رشید،عمران نے لوکل کمیشن پر اعتماد اور اس کی تعریف کی ،فیصلہ حق میں نہیں آیا تو تنقید شروع کر دی،سربراہ پی ٹی آئی ایسا کمیشن اور عدلیہ چاہتے ہیں جو ... مزید
-
پاک بھارت مذاکرات میں تعطل باہمی اعتماد میں کمی کے باعث ہے‘ بھارتی ہائی کمشنر،بھارت امریکہ تعاون پاکستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے‘ ٹی سی اے راگھون کا تقریب سے خطاب
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت آج ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں ہوگی، افتخار محمد چوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین پر مشتمل وکلاء کا پینل عدالت میں ... مزید
-
حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دیتے دیتے خود تحریک انصاف بھنور میں پھنسنے لگی، پارٹی کے اندر کئی بحران جنم لینا شروع ہوگئے ”باغی گروپ“ نے اتوار کو اجلاس طلب کرلیا ،مرکزی رہنما اعجاز چوہدری کی کوئی اجلاس ... مزید
-
پاکستان سے آئے شہری کسی بھی حیثیت سے جموں و کشمیر کے مستقل شہری نہیں بن سکتے‘ حریت کانفرنس (گ) گروپ
-
امریکہ اور بھارت کے درمیان سول نیو کلیئر معاہدے خطے کیلئے خطرناک ہیں، خورشید شاہ،حکومت خارجہ پالیسی تبدیل کرے ، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے،حکومت نے کشکول توڑنے کی بجائے بڑا کشکول تیار کر ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.