پاکستان گذشتہ 25 برسوں سے جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے‘ کرن رجیجو،امریکہ سمیت پوری عالمی برادری پاکستان کی حرکتوں سے آگاہ ہوگئی ہے‘ صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 30 جنوری 2015 09:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ پچیس برسوں سے پاکستان جموں و کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میں دہشت گردی کے مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف عمل ہے تاہم امریکہ سمیت پوری دنیا پاکستان کی حرکتوں سے آگاہ ہوگئی ہے جبکہ بھارت دہشت گردی کا سختی سے مقابلہ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ این ڈی اے سرکار میں دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ معاملہ سرکار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت ملک میں سلامتی کی صورتحال کو مزید مستحکم کررہی ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردی برداشت سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سکیورٹی ایجنسیاں چوکس ہیں اور وہ کسی بھی داخلی یا خارجی صورتحال سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو مزید استوار کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پہلے ہی کئی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :