ما ضی کے تلخ تجر بات کی رو شنی میں حقا ئق قو م کے سامنے لا ئیں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن،حکو مت نے ہا کی ٹیم کی بہتر ی اور منصو بو ں کے لئے مطلو بہ فنڈزفرا ہم نہ کئے تو پا کستان برازیل میں چار ماہ بعد منعقد ہو نے والے اولمپک کو الیفا ئینگ راؤ نڈ میں شر کت نہیں کر سکے گا، اولمپک کی دوڑ سے با ہر ہو جا ئے گا،پاکستان ہاکی کے پیٹرن انچیف میاں محمد نواز شریف سے مطا لبہ ہے پا کستان کو عا لمی سطح پر ہاکی کے میدان میں کھوئی ہو ئی ساکھ بحال اور قو می کھیل کے فروغ کے لئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں، صدر اختر رسول،سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجا ہد ، چیف سلیکٹر قو می ہا کی ٹیم اصلا ح الد ین اور ٹیم کے کو چ شہناز شیخ کا مطالبہ

جمعہ 30 جنوری 2015 08:25

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء) پاکستان ہا کی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ ما ضی کے تلخ تجر بات کی رو شنی میں حقا ئق قو م کے سامنے لا ئیں گے اگر حکو مت نے ہا کی ٹیم کی بہتر ی اور منصو بو ں کے لئے مطلو بہ فنڈزفرا ہم نہ کئے تو پا کستان برازیل میں چار ماہ بعد منعقد ہو نے والے اولمپک کو الیفا ئینگ راؤ نڈ میں شر کت نہیں کر سکے گا اور اولمپک کی دوڑ سے با ہر ہو جا ئے گا ہا کی فیڈریشن کے کر تا دھر تاؤں نے وزیراعظم وپاکستان ہاکی کے پیٹرن انچیف میاں محمد نواز شریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ پا کستان کو عا لمی سطح پر ہاکی کے میدان میں کھوئی ہو ئی ساکھ بحال اور قو می کھیل کے فروغ کے لئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں جس کی سفارشات پی ایچ ایف نے منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوا ر کھی ہیں یہ با ت پا کستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول،سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجا ہد ، چیف سلیکٹر قو می ہا کی ٹیم اصلا ح الد ین اور ٹیم کے کو چ شہناز شیخ نے قو می ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پی ایچ ایف اور پا کستان آ رمی سپو رٹس ڈائر یکٹو ریٹ کی جا نب سے دےئے گئے عشائیہ کے مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر ما ضی کے سٹارکھلاڑی حسن سردار قمر ابراہیم ڈا ئر یکٹر پا کستان آ رمی سپو رٹس ڈائر یکٹو ریٹ کر نل بو دلہ اور دیگر بھی مو جو د تھے پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول نے قو می ٹیم کے کھلا ڑیوں کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ہا کی سے وابستہ ہم سب کھلا ڑیوں کی کو شش ہے کہ پا کستان ہا کی ٹیم ایک بار پھر عالمی سطح پر پا کستان کا نا م روشن کر ے انھو ں نے ٹیم کو حا لیہ بہتر ین کار کردگی پر مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ کا میا بی کی جا نب سے یہ شروعات ہیں محنت کے بغیر اہداف کا حصو ل ممکن نہیں ،ہاکی کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کر نا ہو گا انھو ں نے تما م بنکو ں اور اداروں کے سربراہان سے کہا کہ وہ ہا کی کی ترویح کے لئے تعاون کر یں کیو نکہ قو می ٹیم ہم سب کی ٹیم ہے ہمیں ہر صورت جیت کے لئے کھیلنا ہے قو می ٹیم کے کو چ شہنا ز شیخ نے کہا کہ قو می ہا کی ٹیم کی ایشئین گیمز اوربھارت میں کھیلی جا نے والی ہاکی چمپےئن شپ میں فائنل تک پہنچنا اہم کا میا بی ہے نئے لڑ کو ں نے جو کھیل پیش کیا اس پر ان کی حو صلہ افزائی ہو نی چا ےئے انھوں نے کہا ایک طویل عر صہ بعد پا کستان ہا کی کے مید ان میں کا میابی کی جا نب گا مزن ہے اگر حکو مت، ملٹی نیشنل اور قو می ادارے کر کٹ کی طرح ہاکی کی ترقی کے لئے سرپرستی کر ے تو کو ئی وجہ نہیں کہ ہا کی کی دنیا میں کھو یا ہو ا مقا م واپس نہ لے سکیں سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجا ہد نے کہا کہ ملک میں ہا کی کی بہتر ی کے لئے ہم نے پہلے ناراض سینئرز سے بات کی اور سب نے اتفا ق رائے سے پاکستان ہا کی کی بات کی شہنا ز شیخ اور اصلا ح الد ین نے اپنی ذ مہ داریوں کا بھر پور احساس کیا اور اس وقت پا کستان ہاکی ٹیم نے ان کی محنت کے بد ولت ایک بار پھر ہا کی کو زندہ کیا ہے را نا مجا ہد نے کہا کہ دو سال گز رنے کے با وجو د حکو مت کی جا نب سے کو ئی فنڈ نہیں ملا یہ منفی سو چ کے حا مل لو گو ں کا پرو پیگنڈا ہے جو ہا کی کو ابھر تا ہو ا دیکھنا نہیں چا ہتے پی ایچ ایف نے 50کروڑ روپے کی در خو است حکو مت سے کر رکھی ہے جو فائل کی نذر ہے انھو ں نے کہا کہ چیف آ ف آ رمی گو لڈ کپ ہا کی ٹور نا منٹ کے بعد سوئی گیس اور دیگر ادارے بھی ٹو رنا منٹ کروائیں گے جبکہ سکول تحصیل اور ڈسٹر کٹ کی سطح پر بھی ہا کی شروع کی جا رہی ہے چیف سلیکٹر قو می ہا کی ٹیم اصلا ح الد ین نے کہا کہ ہا کی ٹیم کو وکٹر ی اسٹینڈ پر پہنچنے کے لئے مز ید چار سال کا عرصہ لگے گا کھلا ڑ یو ں کو مسنگ اور بال کنٹرول پر قا بو پا نا ہو گا جس کے لئے فز یکل فٹنس ضروری ہے انھو ں نے کہا کہ برازیل میں اولمپک کو الیفا ئی راؤنڈ میں حصہ لینے کے لئے فنڈز مو جو د نہیں اگر یہی صو رتحا ل رہی تو پھر امید نہیں ر کھنی چا ےئے فیڈ ر یشن کا آ زادا نہ چلا نے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے وزیر اعظم فوری نو ٹس لیں اور قو می ٹیم کی تر قی اور بہتر ی کے لئے غیر ملکی تر بیتی دوروں کے لئے فنڈز جا ری کر نے کا حکم دیں ۔