مشرف کو مسلم لیگ کا صدر بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،مسلم لیگ (ق)

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) مسلم لیگ (ق) نے پرویز مشرف کو تمام مسلم لیگیوں کے اتحاد کا صدر بنانے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اصولوں پر مسلم لیگیوں کا اتحاد ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس بارے حتمی فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کرینگے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ تمام مسلم لیگی جماعتیں اکٹھی ہوجائیں لیکن صدر مشرف کو صدر بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا بعض لوگ تمام مسلم لیگیوں کے اتحاد کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم لیگی آپس میں اتحاد کرلیں لیکن لیڈر شپ کا فیصلہ بعد میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :