پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہین کیویز سے ٹکرانے کے لئے تیار،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈکپ کمبی نیشن کوحتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع ہے،مقامی ٹیموں سے 2 پریکٹس میچوں میں شکست سے مصباح الیون کا اعتماد متاثرہوا،سری لنکا کیخلاف سیریز 4-2 سے جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کا مورال بلند ہے،پاکستان اورنیوزی لینڈ حال ہی میں یواے ای میں سیریز کھیل چکے ہیں، کیویزٹیسٹ اورٹی 20 سیریز برابرکرنے کے بعد ون ڈے سیریز میں 3-2سے فتحیاب ہوئے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:32

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دومیچوں کی سیریز کا پہلاایک روزہ معرکہ آج ویلنگٹن میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈکپ کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دومیچوں کی سیریز کا پہلاایک روزہ معرکہ آج ویلنگٹن میں ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا ۔

دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈکپ کمبی نیشن کوحتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع ہے۔مقامی ٹیموں سے دو پریکٹس میچوں میں شکست سے مصباح الیون کا اعتماد متاثرہواہے۔ جنیدخان اور سعید اجمل کی غیر موجودگی میں پاکستان کا ناتجربہ کار بولنگ اٹیک معمولی نظرآرہاہے۔ جو غیر معروف بیٹسمینوں کے خلاف بھی 314 اور 268 رنز کا دفاع نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

لیکن بیٹنگ کی صورتحال بھی زیادہ خوشگوار نہیں۔

دونوں پریکٹس میچوں میں محمد حفیظ، یونس خان اور شاہد آفریدی سمیت سینئر بیٹسمین ناکام رہے۔ اورکپتان مصباح الحق اور عمر اکمل کے علاوہ آل راوٴنڈر بلاول بھٹی ہی مقامی بولرز کیخلاف اسکور کرسکے۔2 روز کی کڑی پریکٹس کے بعد کوچ وقاریونس کو بولرز سے بہتر کارکردگی کی امیدہے۔ سری لنکا کیخلاف سیریز 4-2 سے جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کا مورال بلند ہے۔

برینڈن مک کلم لیڈنگ فرام فرنٹ کی مثال کو حقیقت میں بدلتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کررہے ہیں۔ جبکہ کین ولیمسن، راس ٹیلر،لیوک رونکی سمیت تمام کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں۔ صرف اوپنر مارٹن گپٹل کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔کورے اینڈرسن اور مک کلی نیگھن نے سری لنکا کیخلاف سیریز میں انیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ حال ہی میں یواے ای میں سیریز کھیل چکے ہیں۔

کیویزٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی سیریز برابرکرنے کے بعد ون ڈے سیریز میں تین دوسے فتحیاب ہوئے۔ میچ کے دوران بارش کاامکان ہے۔ اورٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔قومی ٹیم اسکواڈ میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی ، عمر اکمل، وہاب ریاض، محمد عرفان، بلاول بھٹی، سہیل خان، احسان عادل، صہیب مقصود اور یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈم میکولم ٹیم کی قیادت کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں کوری اینڈریسن، ٹرینٹ بولڈ، گرینٹ ایلیٹ، مارٹن گبٹل، ٹام لیتھم، مچل میکلیگن، نیتھن میکولم، کائل ملز، ایڈم ملنے، لیوک رونچی، ٹم ساوٴتھی، روس ٹیلر، ڈینئل ویٹوری اور کین ولیمسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :