آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، پاکستان بدترین کارکردگی کے باعث ساتویں نمبر پر آگیا ، آسٹریلیاپہلی ، عالمی چیمپئن بھارت دوسری جبکہ جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر موجود ہے

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:36

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا ایک سو بیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، عالمی چیمپئن بھارت115 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ جنوبی افریقا ایک113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

نئی رینکنگ میں سری لنکا ایک 108 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، انگلینڈ104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 101پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا 97 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں اور ویسٹ انڈیز کا 94 پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں نمبر ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش نویں ، زمبابوے دسویں افغانستان گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں پوزیشن پر برقرار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :