ٹنڈوالہ یار بچانی پیٹرول پمپ کے قریب کچرہ کنڈی سے پانچ نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

اتوار 1 فروری 2015 09:31

ٹنڈوالہ یار ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء )ٹنڈوالہ یار بچانی پیٹرول پمپ کے قریب کچرہ کنڈی سے پانچ نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ۔

(جاری ہے)

ٹنڈوالہ یار علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں کچرہ کنڈی سے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ نومود بچوں کی لاشیں برآمد ہوتی رہتی ہیں جبکہ آج بھی نامعلوم افراد کی جانب سے کچرہ کنڈی میں کچرہ پھینکا گیا جس کے بعد علائقہ مکینوں نے نومولود بچوں کی لاشیں دیکھ کر ٹنڈوالہ یار پولیس کو اطلاع دی اس قسم کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ہسپتال کا عملا موقع پر پہنچ گیا جنہون نے کچرہ کونڈی سے مزکورہ نومولود پانچ بچوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا بچانی پمپ کے عقب سے ملنے والی نوزائیدہ بچوں کی لاشییں ملنے پر علاقہ مکین سراپاء احتجاج رہے اور انہونے اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ اس گنھوانی حرکت کنے والو ں کو فوری گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزادی جائے واضع رہے کہ گزشتہ دوسال قبل بھی نضرپور روڈ پر واقع ایک پرائیوٹ کلینک کے برابر سے گزنے والے نالے سے سات نومولود بچو ں کی لاشیں مل چکی ہیں اس وقت بھی علاقہ مکینوں اور مختلف سیاسی سماجی رہنماوں کے مطالبے پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے نضرپور روڈ کے علاقو ں میں موجود کلنکوں کو سیل کردیا تھا جو ایک ہفتہ کے بعد نامعلوم وجوہاد کی بناپر دوبارہ کھل گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :