سال کا پہلا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : وویمنز سنگلز کا تاج سرینا ولیمز کے سر سج گیا ،امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل روسی حسینہ ماریہ شراپوا کو شکست دیکر جیتا ، بارش کے باعث میچ کچھ دیر روکنا پڑا ،امریکی ٹینس سٹار کی فتح کا سکور 6-3،7-6 رہا ، امریکی کوئین کی کا یہ مجموعی طور پر 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے

اتوار 1 فروری 2015 09:10

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں روس کی ماریہ شراپوا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں دنیائے ٹینس کی دو بہترین خواتین پلیئر مد مقابل آئیں۔ ایک طرف سرینا تو دوسری طرف ماریہ ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

تاہم آغاز میں ہی بارش کے باعث کچھ دیر میچ روکنا پڑا۔ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز نے ماریہ شراپوا کی ایک نہ چلنے دی، امریکی ٹینس اسٹار نے روسی پلیئر کیخلاف پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم سرینا نے پھرتی اور مہارت سے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی،امریکی ٹینس اسٹار کا یہ چھٹا آسٹریلین اوپن جبکہ مجموعی طور پر انیس واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :