کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ، ملیر ندی کے قریب لیاری گینگ وار کے ملوث پانچ انتہائی مطلوب دہشتگرد رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ،لیاری گینگ وار کے 5انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں شامل شیراز کامریڈ تو پاکستان میں نہیں، ہلاک کیسے ہوا، خاندانی ذرائع

پیر 2 فروری 2015 08:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نارتھ کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، تاہم بم نہیں پھٹ سکا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں باپ بیٹا تھے جن کی شناخت اختر حسین اور اظہر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اختر حسین ماضی میں کالعدم سپاہ صحابہ سے منسلک رہا ہے جبکہ تنظیم پر پابندی کے بعد اہلسنت والجماعت میں شمولیت اختیار کی اور سال 2004ء سے جماعت کے ساتھ منسلک ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتولین کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے۔ واقعے کے بعد اہلسنت والجماعت کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد اسلام چوک پر جمع ہوگئی اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ادھر لیاقت آباد سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نگہت کے نام سے کی گئی ہے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کورنگی چکرا گوٹھ سے بھی ایک خاتون کی لاش ملی ہے جس کی شناخت فائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ فائزہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔ ملیر ہالٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

کلاکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود غریب شاہ روڈ جھنگیان ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص بنگالی بتایا جاتا ہے جس کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں خی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ سائٹ اے تھانے کی حدودگلبائی پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 17 سالہ محمد نبیل ولد محمد مراد کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا۔

ادھر نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نامعلوم افراد پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم بم نہیں پھٹ سکا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دستی بم کو ناکارہ بنادیا۔ ادھرکراچی علاقے ملیر ندی کے قریب رینجرز سے مقابلے میں ہلاک لیاری گینگ وار کے 5انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں شامل شیراز کامریڈ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں ،تو ہلاک کیسے ہوا؟۔

رینجرز ترجمان کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں شیرازکامریڈ،اکبرملیری،یوسف پٹھان،خالد لاشاری،گلاب عرف پیروشامل تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ندی کے قریب لیاری گینگ وار کے ملوث پانچ انتہائی مطلوب دہشتگرد رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شیزار ابراہیم نامی ملزم بھی شامل تھا ۔ جسے ابتدائی طور پر شیراز کامریڈ سمجھا گیا۔

منگھوپیر میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں 4دہشتگردوں مارے گئے جبکہ کورنگی میں علاقہ مکینوں نے 2ڈاکوں کو تشدد کرکے مار ڈالا۔ملیر ندی کے قریب رات گئے رینجرز سے مقابلے کے دوران گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان شیراز ابراہیم، اکبر ملیری، خالدلاشاری ،گلاب حسن عرف پیرو اوریوسف پٹھان ہلاک ہوگئے، ملزمان کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر سالار گوٹھ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کاروائی کی گئی ،اس دوران ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر رینجرز کی جانب سیجوابی فائرنگ کی گئی۔ ابتدائی میں شیراز ابراہیم کو شیراز کامریڈ کے طور پر شناخت کیا گیا تاہم رینجرز ترجمان کے مطابق شیراز ابراہیم عرف کامریڈ ملیر میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

دوسری جانب انچارج سی آئی ڈی علی رضا کے مطابق منگھوپیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا،جس پر دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشتگرد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں 4ڈاکووں کاشف، افضل ،جاوید اور عرفان نے گاڑیوں میں لوٹ مار کی کوشش کی ۔

ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں نے2ڈاکو وں کو تشدد کا نشانہ بناکرپولیس کے حوالے کردیاجبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جناح ہسپتال منتقل کئے جانے والے ڈاکو کاشف اور افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایک اور واقعہ میں پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں اسلام چوک کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں افراد باپ اور بیٹا تھے۔ مقتول کی شناخت اختر حسین جبکہ زخمی کی اطہر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق دونوں افراد ان کے کارکن تھا جو کہ کاروبار کرتے تھے۔