چوہدری سرور نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پاکستان میں موجود دوستوں سے ابتدائی مشاورت کا مرحلہ مکمل کر لیا ،بیرون ملک موجود فیملی کے افراد اوردوستوں کو اعتماد میں لینے کے بعد وطن واپسی پر باضابطہ اعلان کریں گے‘ذرائع

پیر 2 فروری 2015 08:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)گورنر پنجاب کا عہدہ چھوڑنے والے چوہدری محمد سرور نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پاکستان میں موجود دیرینہ دوستوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے ، رواں ہفتے بیرون ملک روانہ ہونے کے بعد وہاں موجود فیملی کے افراد اوردوستوں کو اعتماد میں لینے کے بعد وطن واپسی پر باضابطہ اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان میں موجود اپنے دیرینہ دوستوں سے نہ صرف ملاقاتیں بلکہ ٹیلیفونک رابطوں میں اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی رابطے کئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری محمد سرور متوقع طور پر رواں ہفتے برطانیہ روانہ ہو جائیں گے اور وہاں پر موجود اپنے فیملی کے افراد اور دوستوں کو اس مشاورت پر اعتماد میں لیں گے اور بعد ازاں وطن واپس آ کر باضابطہ طو رپر اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :