کور کمانڈرز کانفرنس (آج) ہوگی،قومی سلامتی امور‘ پیشہ وارانہ معاملات اور آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا

منگل 3 فروری 2015 09:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کی کور کمانڈرز کانفرنس (آج) منگل کو طلب کرلی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں سکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈرز کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف افسران شریک ہوں گے۔ امکان ہے کہ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی پیشرفت اور اس کے نتیجہ میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :