ایک کروڑ29لاکھ فون سمز کی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے تصدیق ہو چکی ، اب تک ایک کروڑ بائیس لاکھ افراد نے اپنی سموں کی تصدیق کے لئے رابطہ کیا، چیئرمین پی ٹی اے

منگل 3 فروری 2015 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اب تک ایک کروڑ 22لاکھ موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب تک ایک کروڑ بائیس لاکھ افراد نے اپنی سموں کی تصدیق کے لئے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک دس لاکھ غیر اندراج شدہ سموں کو بند کیا گیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ تمام غیر تصدیق شدہ سمیں اس ماہ کی چھبیس تاریخ کے بعد بند کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :