بائیو میٹرک تصدیق خواتین کے نام پر رجسٹر3 کروڑ سموں کے مالکان غائب، ابھی تک صرف12ہزار خواتین نے اپنی سموں کی تصدیق کروائی ہے،موبائل کمپنیز نے ممکنہ بندش کے خوف سے سر پکڑ لئے

منگل 3 فروری 2015 08:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)پاکستان بھر میں موجود موبائل سمز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے سب سے زیادہ سمز فروخت کرنے کے مقابلے کی دوڑ میں آگے نکلنے کے لئے 10 کروڑ12لاکھ سے زائد سمز فروخت کی ہیں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پیش کی جانے والی وزارت آئی ٹی کی حالیہ پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ہے کہ 2006 سے پہلی والی سموں سمیت اب تک 13 کروڑ سے زائد سمز کی فروخت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت آئی ٹی پنجاب کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خواتین کا قومی شناختی کارڈ استعمال کر کے دسمبر2014 تک 3کروڑ 53لاکھ سے زائد سمز جاری کی گئی ہیں جن میں سے 28 جنوری2015 تک صرف 12ہزار شہری و کاروباری خواتین بائیو میٹرک تصدیق کے لئے موبائل کمپنیز کے دفاتر یا فرنچائزز پہنچی ہیں۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ پی ٹی اے کی ہدایت پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد آئی ٹی اور موبائل کمیونیکشن میں مزید شفافیت کے لئے موبائل کمپنیز نے اپنے ایکشن پلان سے حکومت کا آگاہ کیا ہے جس میں خواتین کے ناموں پر رجسٹرذ سموں کی جلد از جلد تصدیق و بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :