اس وقت ملک میں میٹھامارشل لاء ہے ،کڑوامارشل لاء آناباقی رہ گیاہے ،شیخ رشید، چوہدری سرورسے آئی ایس آئی اورایم آئی سکس نے پہلی مرتبہ نوازشریف سے ملاقات کروائی،ملک میں سرمایہ کاری تودورسائبیریاکے پرندوں نے آناچھوڑدیا،نوازشریف نے نااہل لوگوں کووزارتیں دی ہیں ،ملک میں حکومتقبر اورکفن کابندوبست کردے کیونکہ اب پچیس ہزارکفن دفن اورقبرکھودائی پرخرچہ آرہاہے ،علماء کرام بھی کفن کاسائزچھوٹاکریں،عمران خان سے کہا ہے حکومت کیخلاف اتحاد کی ذمہ داری مجھے سونپ دیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 4 فروری 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ اس وقت ملک میں میٹھامارشل لاء ہے ،کڑوامارشل لاء آناباقی رہ گیاہے ،سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورسے آئی ایس آئی اورایم آئی سکس نے پہلی مرتبہ نوازشریف سے ملاقات کروائی،ملک میں سرمایہ کاری تودورسائبیریاکے پرندوں نے آناچھوڑدیا،نوازشریف نے نااہل لوگوں کووزارتیں دی ہیں ،ملک میں حکومت قبر اورکفن کابندوبست کردے کیونکہ اب پچیس ہزارکفن دفن اورقبرکھودائی پرخرچہ آرہاہے ،علماء کرام بھی کفن کاسائزچھوٹاکریں ۔

منگل کے روزنجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ اس وقت ملک میں دھماکوں اوربارودکی اتنی بوپھیل چکی ہے کہ یہاں پرسرمایہ کاروں کے آنے کی بات تودورسائبیریاکے پرندوں نے بھی آناچھوڑدیاکیونکہ یہاں جنگلی ماحول ہے اورجب تک ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوتے سرمایہ کارنہیں آسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بارے میں اس وقت میٹھامارشل لاء ہے اورکڑوامارشل لاء آناباقی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے توآرمی چیف کے پوراملک سنبھالنے کے بعداب ہاکی بھی سنبھالنے کاکہہ دیاہے ،پہلے لوگ بکتے تھے لیکن اب کرائے پرلے لئے جاتے ہیں ۔

سینٹ الیکشن میں بکنانہیں چاہئے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے دہشتگردوں کے حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیلی کی ہیں اورطالبان کودہشتگردی کے زمرے سے نکال دیالیکن ہم اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کررہے ،حکومت کواس پرسنجیدگی سے سوچناہوگا،چین ہمسائیہ ملک ہرمشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑاہے لیکن خدارالالچ کوختم کروورنہ اس لالچ میں ملک کونقصان پہنچاوٴگے ۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کوطعنے دیتاتھاکہ اسلام آباداورراولپنڈی میں دھماکے زیادہ ہوتے ہیں اورسندھ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوتا،جبکہ شکارپوردھماکے کی مذمت کرتاہوں اب حکومت کوچاہئے کہ مرنے والوں کیلئے قبراورکفن کابندوبست کردے کیونکہ اب مرنابھی آسان نہیں کیونکہ کفن دفن کا25ہزارخرچہ ہے ،علماء بھی کفن کاسائزچھوٹاکرنے پرغورکریں ۔شیخ رشیدنے کہاکہ سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورملٹری انٹیلی جنس اورآئی ایس آئی کے بندے ہیں ،آئی ایس آئی اورایم آئی سکس نے پہلی مرتبہ چوہدری سرورکی نوازشریف سے ملاقات کروائی ،لیکن اب استعفیٰ دینے کے بعدچوہدری سرورکاپی ٹی آئی کی طرف رجحان ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف نیااپوزیشن احتجاج بنناضروری ہے اوراس حوالے سے عمران خان کوکہاکہ مجھے اس کاٹاسک دیاجائے ۔پٹرول بحران پرشیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف نے تمام نااہل حکمرانوں کووزارتیں دے رکھی ہیں جوکہ اس قابل ہی نہیں ،پہلے بھی یہ لوگ پی آئی اے کوبیچ کرکھاگئے ہیں ۔