بینظیر قتل کیس،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ اہم گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ملزمان میں عبد الرزاق میرانی،اشفاق انور،جاوید خان،خالدجمیل اور نثار جدون شامل،آئندہ سماعت پر پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، مزید سماعت9 فروری تک ملتوی

جمعرات 5 فروری 2015 06:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پانچ اہم گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت9 فروری تک ملتوی کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبی کے باوجود پانچوں افراد عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں پانچ اہم گواہوں کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ان پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ملزمان میں عبد الرزاق میرانی،اشفاق انور، جاوید خان ، خالد جمیل اور نثار جدون شامل ہیں ۔عدالت مزید نے مزید سماعت9 فروری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :