کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر کیوں شائع ہوئی، سیکرٹری داخلہ شاہدخان نے ڈائریکٹرنیکٹا کوتھپڑدے مارا

جمعرات 5 فروری 2015 04:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء) سیکرٹری داخلہ شاہدخان نے کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پرشائع کرنے پر ڈائریکٹرنیکٹافضل ماجدکوتھپڑدے مارا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیکٹامیں سیکرٹری داخلہ شاہدخان ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،اس دوران سیکرٹری داخلہ نے سوال اٹھایاکہ کالعدم تنظیموں کی تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پرکس نے آویزاں کیں ،جس پرڈائریکٹرفضل ماجدنے جواب دیاکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن پرچکاہے یہ پبلک ریکارڈکاحصہ ہے اس پرسیکرٹری داخلہ برہم ہوگئے اورغصے میں آخرفضل ماجدکوتھپڑدے مارااورگالیاں بھی دیں۔رپورٹ کے مطابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔