کے الیکٹرک سے 650میگا واٹ کا معاہدہ نہیں ہوسکتا، وزرات پانی و بجلی

ہفتہ 7 فروری 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء ) وزارت پانی و بجلی نے فیصلہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ نہیں ہو سکتا، کمپنی پہلے اپنیپلے سے بجلی پیدا کرلے۔وزارت نے فیصلے کی سمری وزیراعطم کو بھجوادی ہے جس میں کہاہے کہ کراچی میں بجلی کم پڑی تو اسے 2سے 3سو میگا واٹ بجلی دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزرات پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 50میگاواٹ بجلی دینا ممکن نہیں ،وزیر اعظم کو ارسال کردہ سمری میں کہاگیا ہے کہ کے الیکٹرک کے پاس اتنی بجلی پیداوار ی صلاحیت ہے کہ وہ کراچی کی ضرورت پوری کر سکے، نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی دینا نہیں دی جا سکتی ،البتہ کے الیکٹرک کے ساتھ مشکل اوقات میں 200سے 300میگاواٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ ہو سکتا ہے ، وہ بھی اس صورت میں اگر کے الیکٹرک پوری صلاحیت کے ساتھ اپنے پاور پلانٹ چلائے اور پھر بھی اس کی طلب پوری نہ ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت کے الیکٹرک کوبغیر کسی معاہدے کے نیشنل گرڈ سے بجلی فراہمی غیر قانونی ہے۔ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی فراہمی کا 5 سالہ معاہدہ 25جنوری کو ختم ہو گیا تھا تاہم اب تک بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :