سعودی عرب میں میری کسی سیاسی جماعت کے لیڈر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،چوہدری شجاعت

ہفتہ 7 فروری 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے راہنماء چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر میری کسی سیاسی جماعت کے لیڈر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کے روز سینٹ کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے اور اس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فوجی آمر اقتدار میں ہوتا ہے تو اس کو امیرالمومنین کہا جاتا ہے اور جب وہ اقتدار سے باہر ہوتا ہے اس کو فاشسٹ اور ظالم کہا جاتا ہے۔ چینی صدر کے دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :