سینیٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈیننس پیش ، اپوزیشن کا احتجاج، اپوزیشن نے بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں

ہفتہ 7 فروری 2015 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) وفاقی وزیر پرویز رشید نے جمعہ کے روز سینیٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈیننس ایوان میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس قانون کے تحت حکومت گیس صارفین سے اضافی 47 ارب روپے سالانہ وصول کرنا چاہتی ہے آرڈیننس پیش کرتے وقت اپوزیشن نے ایوان میں شدید شور مچایا اور حکومت مختلف نعرے بھی بلند کئے اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے ۔ عدالت نے اس ٹیکس کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ حکومت نے اپوزیشن کی درپردہ حمایت پر قومی اسمبلی سے یہ آرڈیننس منظور کرالیا ہے اور اب سینیٹ سے منطور کرانا چاہتی ہے چیئرمین سینیٹ نے گیس انفراسٹرکچر سیس آرڈیننس کا مزید جائزہ لینے کیلئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے اخر میں اپوزیشن نے بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔