اجمل کو ورلڈ کپ کیلئے کلیئر کیا جاسکتا ہے

ہفتہ 7 فروری 2015 08:29

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)سعید اجمل کا آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ٹیسٹ لینے والے کوچز کا کہنا ہے کہ اسٹار آف اسپنر کو عالمی کپ کھیلنے کے لیے کلیئر قرار دیا جاسکتا ہے۔چنئی کی لیبارٹری کے کوچز کے مطابق ٹیسٹ کے دوران اجمل کے باؤلنگ ایکشن میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اجمل کا ایکشن اب تقریباً مکمل طور پر 'سائیڈ آن' ہوگیا ہے اور پیشگوئی کی کہ آئی سی سی کے ماہرین بھی ان کا ایکشن کلیئر کردیں گے۔

رپورٹ دبئی میں آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں بھیج دی گئی ہے۔کوچز کے مطابق ٹیسٹ کے دوران آف اسپنر کی مختلف گیندوں بشمول دوسرا، کیرم بال اور تیز گیند کا معائنہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اجمل کی تمام گیندوں میں بازو کا خم آئی سی سی قوانین کے مطابق پایا گیا