حج پالیسی 2015ء ، اہم مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ، سفارشات کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان،پہلے آئیے پہلے پائیے کا فارمولااپنانے پر غور، شیڈول بینکوں کو ضابطہ کار کا پابند بھی بنایا جائیگا ، ذرائع

منگل 10 فروری 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء) حج پالیسی 2015ء بارے اہم مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، سفارشات کو حتمی شکل،پہلے آئیے پہلے پائیے کا فارمولااپنانے کا قوی امکان، شیڈول بینکوں کو ضابطہ کار کا پابند بھی بنایا جائیگا۔ وزارت مذہبی امور کے باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایاکہ حج پالیسی 2015ء بارے اہم مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کرینگے جبکہ وزیر مملکت پیرمحمد امین الحسنات، سیکرٹری وزارت مذہبی امور سمیت دیگر متعلقہ عہدیدارشرکت کرینگے۔ اجلاس میں سعودی حکومت سے طے پانیوالا حج 2015ء، حاجیوں کیلئے لی جانیوالی عمارتوں سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں سے آنیوالی سفارشات پر غور کے بعد حتمی شکل دی جائیگی اور بعد ازاں حج پالیسی2015ء کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ امسال بھی گزشتہ سال کی طرح پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی کو بھی اپنایا جائیگا ا لبتہ شیڈول بینکوں کیلئے ایک ضابطہ کار بھی طے کیا جائیگا تاکہ کسی امیدوار کو کوئی شکایت نہ ہو اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے بھی ایک سیل قائم کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی اپنائی گئی تھی لیکن اس میں کچھ بینک افسران کی جانب سے من پسند لوگوں کو حج فارم دینے کی شکایات بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :